مسلسل لاک ڈاون : تاجر برادری کے ساتھ بچے بھی ذہنی مریض بن گئے

May 17, 2021

سخا کو ٹ  ) نا مہ نگار )مسلسل لاک ڈاون کی باعث تاجر برادری کے علاوہ گھروں میں بچے بھی ذہنی مریض بن چکے ہیں عید الفطر اور چاند رات کی لاک ڈاون نے تاجروں اور ان گھر والوں کا عید کی خوشی ماتم میں بدل دی گئی ہے عید کے لئے تاجروں نے لاکھوں روپے کی اشیاء لاکر دوکانوں میں ڈال دی تھی لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے تمام سودا دوکانوں میں پڑی رہی اور دوکانداروں کی دوکانداری نہ ہونے کے برابر رہی بڑے بڑے تاجر چھوٹے تاجروں سے قرض کی مطالبہ کرتے ہیں مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے طرف سے کرونا وائرسکے پھیلاو کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاون لگا کر 16مئی تک اعلان کر رکھا ہے جس کی باعث ڈسٹرکٹ ملاکنڈ کے تمام مضافات اور بڑے بڑے بازاروں سخا کو ٹ ،درگئی ،ملاکنڈ ،بٹ خیلہ ،تھا نہ ،پلئی ،کوٹ ،ورتیر ،ہر یان کو ٹ ،ہیروشاہ کوپر ،بدر گہ اور دیگر علاقوں میں چاند رات پر مکمل لاک ڈاون رہا اور چاند رات سے پہلے بھی کرونا وائرس کی پھیلاوروکنے کے لئے دوکانین 6بجے کے بعد بند کر دیتے تاجروں نے عید کے لئے لاکھوں روپے کا سودا ایک ایک دوکاندار نیبڑے بڑے مارکیٹوں کے تاجروں سے لاکر دوکانوں میں ڈالا تھا کہ چاند رات پر ہم دوکانداری کر لیں گے لیکن چاند رات اور اس سے پہلے دو تین رات انتظامیہ کے طرف سے زبردست لاک ڈاون کرکے دوکانداروں کے ساتھ لاکھوں روپے کی سودا فروخت نہ ہو سکا 

کیونکہ پولیس نے عام لوگوں کو مارکیٹ میں جانے نہیں دیتے اور جو دوکاندار دوکان کو کھول دیتے تو ان پر بھاری جرمانہ لگا کر حوالات میں بند کر دیتے مسلسل لاک ڈاون اور دوکانوں میں پڑے ہوے سودا کو دوکاندار دیکر خون کے آنسو رو رہے ہیں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس سے کوئی مرے گا یا نہیں ہم سب بھوکے مر جاہیں گے لاک ڈاون کوفوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ تاجر برادی اپنا کاروبار شروع کر سکے کیونکہ ملکی ترقی میں تاجر اہم رول ادا کرتے ہیں اگر تاجر مالی طور پر کمزور ہوں تو مل معاشی طور پر دیوالیہ ہو جائے گا 

مزیدخبریں