انسداد کورونا  اور ڈی جی پی آر پنجاب  

May 17, 2021

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کورونا کی روک تھام اور عوامی آگاہی کے حوالے سے شاندار خدمات سرانجام دے رہا ہے حکومت پنجاب کے ترجمان کی حیثیت سے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز  پنجاب محترمہ ثمن رآئے کے قیادت میں محکمہ تعلقات عامہ کے ضلعی ڈویژنل افسران سمیت ڈی جی پی آر لاہور میں خدمات سر انجام دینے والے محکمہ کے افسران اور کارکنان جن میں فوٹو گرافرز ویڈیو کیمرہ مین ویڈیو ایڈیٹرز اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف شامل ہے دن رات ان کاوشوں میں عملی طور پر شریک ہیں جو کرونا پر قابو پانے اور علاج معالجے کی سہولیات عام کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں اجلاسات  پریس کانفرنسز بیانات یا فیلڈ وزٹس کی کوریج کے لئے  محکمہ تعلقات عامہ کے افسران فوٹوگرافرز  اور کیمرہ مین سمیت  ٹیکنیکل سٹاف فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہا ہے ان خدمات کی ادائیگی میں اوقات کار  اور چھٹی کا کوئی تصور نہیں ابلاغ عامہ کے ادارے دن رات کام کر رہے ہیں اور حکومت پنجاب کے تمام اداروں کا بیانیہ مکمل سیاق و سباق کے ساتھ تمام میڈیمز  آف ماس کمیونیکیشن تک میڈیا فارمیٹ کے مطابق  پہنچانا محکمہ تعلقات عامہ کے پنجاب کی ذمہ داری ہے اور اگر
 اس ادارے کی خدمات کا بنظر عمیق حقیقت پسندانہ جائزہ لیا جائے تو اس ادارے کی خدمات کسی طرح بھی کسی دیگر ادارے سے کم نہیں بلکہ اس کا شمار ان چند ایک اداروں میں کیا جا سکتا ہے جن کے افسران اور اہلکاران اپنی جان پر کھیل کر اپنے فرائض منصبی جانفشانی ایماندازی اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں کسی بھی حکومتی ادارے کی کارکردگی اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک اس کی ورکنگ میڈیا اب تک نہیں پہنچ جاتی اور میڈیا کی لینگویج میں اس کارکردگی کی ترسیل محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی ہی ذمہ داری ہے جو اس ادارے کے آفیشلز ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں آؤٹ ڈیڈ کیمروں اور دیگر  سازوسامان کے ساتھ خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں دیکھا جائے تو محکمہ تعلقات عامہ پنجاب صوبے کے تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو اجاگر کر رہا ہے لیکن  خود اس محکمے کی اپنی حالت انتہائی دگرگوں ہے عرصہ دراز کے بعد محکمہ اطلاعات پنجاب کو محترمہ ثمن رائے کی صورت میں ایک روشن خیال پروگریسو  اور متحرک ڈائریکٹر جنرل میسر آئی ہیں جنہوں نے انتہائی مختصر عرصے میں محکمے کی پوری ہیئت ہی تبدیل کرکے رکھ دی ہے اور انہوں نے ایک ایسی جاندار میڈیا پالیسی ترتیب دی ہے جس کے تحت دوسروں کو متعارف کرا کر خود گمنامی میں رہنے والے پبلک ریلیشنز  پریکٹشنرز کو بھی سکرین پر آکر محکمانہ کارکردگی کو نمایاں کرنے کے  مواقع دیے گئے ہیں اور اس میں وہ اپنی اعلی پیشہ ورانہ مہارت کا کھل کر مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ باور کرا رہے ہیں کہ محکمہ اطلاعات پنجاب کیتربیت یافتہ اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل پبلک ریلیشنز  پریکٹیشنرز عوامی آگاہی میں کس قدر نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلی کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان خود میڈیا سپیشلسٹ کے طور پر قومی سطح پر اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور میڈیا کی اہمیت کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلقات عامہ کے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کی قیادت میں پہلی مرتبہ وزیر اعلی پنجاب کو محکمانہ ضروریات سے آگاہ کیا گیا اور اب یہ شنید  ہے کہ انشائاللہ بہت جلد اس محکمہ کو وہ سہولیات اور مراعات حاصل ہوں گی جن کی وجہ سے محکمہ تعلقات عامہ کی کارکردگی کو چار چاند لگ سکیں گے اور دن رات ایک کرکے خدمات سرانجام دینے والے محکمہ کے ملازمین کو بھی وہ سہولیات اور مراعات حاصل ہوں گی جو کہ ان کا حق ہے کرونا وبا کے پھیلنے کے ساتھ ہی محکمہ تعلقات عامہ نے عوامی آگاہی کا جو مشن شروع کیا وہ بدستور جاری ہے بلکہ وبا کی  شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ جہاں حکومت پنجاب کے تمام محکمے متحرک ہوئے وہاں محکمہ تعلقات عامہ کی ذمہ داریاں بھی بڑھتی گئیی اور پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں قائم محکمہ تعلقات عامہ کے ذیلی دفاتر بنیادی سطح سے لے کر صوبائی سطح تک ڈی جی پی آر کا ادارہ عوام کو کرونا کی روک تھام کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اس مہم میں فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئے محکمہ کے کئی افسران اور اہلکاران کرونا کا شکار ہوئے اور متعدد  اس وقت بھی زیرعلاج ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جو افسران اور کارکنان اپنی  جان پر کھیل کر پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اس جان لیوا مرض مرض کا شکار ہوئے ہیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی اور محنت و جذبے کے ساتھ سر انجام  دی جانے والی خدمات کا اعتراف کیا جائے اور انہیں وہ سہولیات فراہم کی جائیں جو ان کا حق ہیں ڈی جی پی آر محترمہ ثمن رائے کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر محکمہ تعلقات عامہ کی خدمات کو سراہا گیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے محکمہ تعلقات عامہ کی اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے جس سے یقینا اس محکمہ کے دیرینہ مطالبات پورے ہوں گے اور پیشہ ورانہ کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گا 

مزیدخبریں