کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3393335ہو گئیں

May 17, 2021 | 10:59

ویب ڈیسک

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3393335ہو گئیں ،کیسز16کروڑ37لاکھ17ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 606147اور کیسز3کروڑ37لاکھ15ہزارہو گئے۔ بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر جہاں ہلاکتیں274411ہو گئیں ،کیسز2کروڑ49لاکھ64ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں اموات کی تعداد435000تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین 1کروڑ56لاکھ27ہزار تک پہنچ گئے ۔فرانس میں107616افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسزکی تعداد58لاکھ77ہزار787ہو گئی۔ترکی میں اموات44706ہو گئیں ،کیسز51لاکھ17ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں115871افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز49لاکھ40ہز ار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں 44 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور ایک لاکھ 27 ہزار 679 اموات ہوچکیں ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 21 لاکھ 62 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے.

مزیدخبریں