پاکستان نے افغان مشیر قومی سلامتی کے الزامات مسترد کر دیئے،افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستان نے افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کی طرف سے پشتونوں سے متعلق لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے افغان مشیر قومی سلامتی کے بیان پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کی طرف سے پشتونوں سے متعلق لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان قیادت کے بیانات سے دونوں برادر ممالک کے مابین ماحول خراب ہو سکتا ہے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی جیسے فورمز کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن