وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہدی بھٹی اور رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی کی ملاقات

May 17, 2021 | 18:55

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہدی بھٹی اور رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی کی ملاقات، ملاقات میں حافظ آباد کے ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت اور حلقے کے مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حافظ آباد سمیت ہر شہر کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے ، ماضی کی طرح وسائل چند مخصوص شہروں کے لئے مختص نہیں کئے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پسماندہ علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑاہے ، ترقی پرپہلا حق دوردراز علاقو ں کا ہے، حافظ آبادکے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، حافظ آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ پنجاب میں یکساں ترقی کا ویژن دیا، ہم سب شہروں کی یکساں ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، پوری دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصرخودانتشار کا شکار ہوچکے ہیں، ہر موقع پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔

مزیدخبریں