شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کیس، جج رخصتی کے باعث سماعت 8 جون تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت بغیر کارروائی 8 جون تک ملتوی ہوگئی۔عدالت نے شہباز گل کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے، ترک کمپنی کی جانب سے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔ ترک کمپنی نے عدالت سے ٹرانسلیٹر مقرر کرنے کی مہلت لے رکھی ہے، ترک کمپنی نے پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف سو کروڑ ہرجانہ کا دعوی دائر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...