اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی شرعی عدالت کے سینئیر ترین جج جسٹس سید محمد انور نے قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا۔ وفاقی شرعی عدالت کے سینئیر ترین جج جسٹس سید محمد انور نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔ سابق چیف جسٹس نور مسکانزئی کی ریٹائرمنٹ کے باعث عہدہ خالی ہوا تھا۔ جسٹس خادم حسین شیخ نے جسٹس سید محمد انور سے قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں وکلاء اور وفاقی شرعی عدالت کے افسران نے شرکت کی۔
وفاقی شرعی عدالت‘ جسٹس محمد انور نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
May 17, 2022