اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ سیالکوٹ جلسے کے بعد ائیرپورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کے دو فون چوری کر لیے گئے۔ شہباز گل کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ میں جان بوجھ کر عمران خان کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دو فون چوری کر لیے گئے ہیں۔ شہباز گل کا کہنا تھاکہ عمران خان کے جلسہ گاہ سے جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ تو بالکل بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا، وہ ان فونز سے نہیں ملنا۔