عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست‘ رپورٹ طلب‘ سماعت کل تک ملتوی 


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشل اینڈ سیشن جج غلام حسین نے سابقہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت کے روبرو شیخ مظفر حسین نے درخواست میں مئوقف اپنایا،  13 مئی کو عمران خان نے اپنے جلسے میں  22 کروڑ افراد کو بذریعہ ایٹم بم  جان سے مار دینے کی دھمکی دی جن میں خود اور میرے بیوی بچے بھی شامل ہیں، استدعا ہے ملزم عمران خان کے خلاف دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیے جانے کا حکم صادر فرمائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...