وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف کیخلاف اپیلوں پر 5 رکنی لارجربنچ آج سماعت کریگا

لاہور( اپنے نامہ نگارسے )وزیر اعلی پنجاب کے حلف کے خلاف دائر اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ آج ( منگل) کے روز سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے وزیر اعلی کی حلف برداری کے احکامات کے خلاف اپیلوں پر حمزہ شہباز کو دوبارہ نوٹس جاری کررکھے ہیں۔فاضل بنچ کی جانب سے تحریک انصاف کے وکیل کو اپیل اور بیان حلفی میں ضروری ترمیم کی اجازت بھی دی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...