اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت آنی ہے‘ آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول‘ گیس‘ بجلی کی قیمت بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں اہم فیصلے 31 مئی تک ہو جائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے ملک میں 31مئی تک اہم فیصلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کیلئے عبوری معیشت دان زیر غور ہے‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی جانب سے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی حالت پر بات کی ہے۔ ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔