ن لیگ بیرونی سازش سے پیدا معاشی تباہی  کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں: شہباز گل 

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے واضح کر دیا کہ وہ بیرونی سازش سے پیدا معاشی انتظامی سیاسی تباہی کی اکیلے ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔جو جو بھی اس جرم میں   شریک ہیں وہ وہ اپنے حصے کی عوامی عزت افزائی کروائیں‘اس بیان کے بعد فوری الیکشن ہی واحد حل ہے۔ پیر کو جاری اپنے بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ نے کل یہ واضح کر دیا کہ وہ بیرونی سازش سے پیدا ہونے والی معاشی انتظامی سیاسی تباہی کی اکیلے زمہ داری لینے کو تیار نہیں۔دبے لفظوں میں واضح پیغام کہ جو جو بزرگ اس سازش میں پارٹنر ان کرائم ہیں وہ اپنے حصے کی عوامی عزت افزائی کروائیں۔اس بیان کے بعد فوری الیکشن ہی واحد حل ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن