چین کا ایندھن کی خوردہ  قیمتوں میں اضافے کا اعلان

بیجنگ(شِنہوا)چین نے منگل سے پٹرول اورڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی ترقی واصلاحاتی کمیشن نے پیرکوبتایاکہ تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر، پٹرول اورڈیزل کی خوردہ قیمتیں اضافے کے ساتھ بالترتیب 285 یوآن(تقریبا 42 امریکی ڈالر) اور 270 یوآن فی ٹن کی جائیں گی۔گزشتہ سال کے آخرکے بعد سے ایندھن کی قیمتوں میں یہ نویں بار اضافہ ہوگا۔قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کارکے تحت، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ آنے والی تبدیلی اگردس دنوں تک برقرار رہتی ہے، تو چین میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اسی کے مطابق ردوبدل کیاجاتا  ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...