اسلام (وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم یوسف اضا گیلانی وغیرہ کے خلاف سرکاری اشتہارات میں مبینہ خرد برد ریفرنس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت کے جج کے رخصت پر ہونیکے باعث سماعت یکم جون تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ نیب نے یوسف رضا گیلانی کی بریت کی درخواست پر نیب جواب جمع کروانا تھا،سابق وزیراعظم نے ریفرنس کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیلنج کر رکھا ہے، یوسف رضا گیلانی نے عدالت سے ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کر رکھی ہے،یوسف رضا گیلانی اور دیگر پر یونیورسل سروسز فنڈز کے اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث سابق سیکرٹری افتخاررحیم وغیرہ کے خلاف ورکرز ویلفیئر فنڈز میں مبینہ خردبرد ریفرنس میں سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت فاضل عدالت کے رخصت کے باعث بغیر کسی کاروائی کے سماعت 19 مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ریفرنس میں ملزمان پر466.2ملین کی خردبرد کا الزام ہے۔
یوسف رضا گیلانی ودیگر کیخلاف مبینہ خرد برد ریفرنس، سماعت بغیر کاروائی ملتوی
May 17, 2022