اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ گذشتہ اٹھارہ ماہ میں امریکہ کے تعاون سے پاکستانی اسٹارٹ اپس نے نصف ارب ڈالر کمایا ہے. پاکستان میں بے شمار معاشی مواقع موجود ہیں۔ بائیس کروڑ آبادی کی صارف مارکیٹ، بڑھتا ہوا متوسط طبقہ (مڈل کلاس) اور نوجوان آبادی کی بدولت پاکستان تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی ربط سازی (کنیکٹیویٹی) کا حب بن رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی حب کے حوالے سے معروف اور امریکہ سلیکون ویلی کے سب سے بڑے شہر سین جوز کیلیفورنیا میں "انویسٹ ان پاکستان"فورم کا انعقاد ہوا. سمٹ میں 150سے زائد شرکا، پاکستانی کی 09سرفہرست اسٹارٹ اپس،امریکی سرمایہ کاروں اور آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی. امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے انویسٹ ان پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سمٹ میں شریک پاکستان اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے شرکا کو خوش آمدید کہا. انہوں نے سمٹ کے انعقاد، آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر میں پاکستانی پوٹینشل کو اجاگر کرنے پر منتظمین کو مبارکباد دی. انہوں نے کہا کہ گذشتہ اٹھارہ ماہ میں امریکہ کے تعاون سے پاکستانی اسٹارٹ اپس نے نصف ارب ڈالر کمایا ہے. پاکستان میں بے شمار معاشی مواقع موجود ہیں۔ بائیس کروڑ آبادی کی صارف مارکیٹ، بڑھتا ہوا متوسط طبقہ (مڈل کلاس) اور نوجوان آبادی کی بدولت پاکستان تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی ربط سازی (کنیکٹیویٹی) کا حب بن رہا ہے۔ اقتصادی استعدادکار کو برے کار لا کر پاک امریکہ تعلقات خصوصا تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعلقات میں وسعت آ رہی ہے۔ پاکستانی سفیر نے کاروبار میں آسانیوں اور سرمایہ کاروں کو بہترسہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے شرکا کو بریفنگ دی. امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے کمرشل اور کاروباری امور کے خصوصی نمائندے دلاور سید نے ان اقدامات کو سراہا. پاکستانی اسٹارٹ اپس، پاکستانی کے ٹیک شعبے کی استعدادِ کار، اسٹارٹ اپس کے قیام کے حوالے سے سرمایہ کاروں اور بانیان کا موقف و دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کے دوران اہم سفارشات سامنے آئیں. سمٹ میں شریک پاکستانی سرکردہ اسٹارٹ اپس میں 'گھرپر ٹیکنالوجی لمیٹیڈ'، میرا فیوچر، ایرو انجن کرافٹ پرائیوٹ لمیٹڈ، اونیپس، کیوریاسٹی، ابھی کھا اور کیوبکس گلوبل سمٹ میں شریک ہوئے. شرکا نے پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
18 ماہ میں پاکستانی اسٹارٹ اپس نے نصف ارب ڈالر کمایا:مسعود خان
May 17, 2022