شیخ خلیفہ بن زید النہیان پاکستان کے مخلص دوست تھے:زاہد اکرم درانی


اسلام آباد(نا مہ نگار) قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم دورانی نے گذشتہ روز متحدہ عرب امارت کے سفارتخانے کا دورہ کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں تعینات سفیر حماد عبید ابراہیم الزبی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے وفات پر تعزیت کرتے ہوے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔قائم مقام اسپیکر نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان پاکستان کے ایک مخلص دوست  تھے اور ان کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں تاریخی سرمایہ کاری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی عوام اور شاہی خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالی سے متحدہ عرب امارات کے مرحوم صدر کے ایصال ثواب اور متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان اور عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی دعا کی۔انہوں نے  متحدہ عرب امارات سفارتخانے میں مہمانوں کے لیے رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور پاک  - یو اے ای دوستی کو مستحکم بنانے کے لیے  کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوستی اور دیرپا تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...