اسلام (وقائع نگار)اسلام آباداحتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت روبینہ خالد وغیرہ کے خلاف لوک ورثہ فنڈزمیں مبینہ خردبرد کے ریفرنس پر سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 6جون تک ملتوی کردی گئی۔آئندہ سماعت پر شریک ملزم مظہر السلام کی بریت کی درخواست پر دلائل ہونگے، ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔