حب(نامہ نگار) ساحلی پٹی گڈانی کی سمندری حدود میں گجہ ٹرالر مافیا کی روک تھام اور سمندری حیات کی تحفظ کیلئے جوائنٹ پٹرولنگ ٹیم تشکیل دینے پر انتظامی افسراور ماہیگیرمتفق ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر حب کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی حب یونس رضا، پاکستان کوسٹ گارڈ کے میجر علی،فشریز ڈیپارٹمنٹ سے عبدالجیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار بادینی تحصیلدار گڈانی عبدالمنان اور ماہی گیران گڈانی نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس کے شرکاء نے لسبیلہ کی ساحلی پٹی پر غیر قانونی فشنگ کی روک تھام میکنانزم بنانے کی منظوری دی۔ انجمن ماہی گیران گڈانی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ گجہ اور ٹرالر مافیا غیر قانونی فشنگ سے ماہی گیر طبقے کو نان شبینہ کا محتاج بنانے اور سمندری حیات کی نسل کشی میں ملوث ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ محکمے کے پاس وسائل کی کمی ہے۔ ان کا پٹرولنگ بوٹ کئی عرصوں سے نان فنکشنل ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے مشاورت سے فیصلہ کیا کہ اس وقت سیزن کو دو ہفتے باقی ہیں ماہ اگست میں نیا سیزن شروع ہوگا تو پیٹرولنگ کی جوائنٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
گڈانی : سمندری حدود میں گشت کے لیے جوائنٹ ٹیم تشکیل دینے کافیصلہ
May 17, 2022