جھبراں (نامہ نگار) معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا ہے کہ معاشرے میں پرتشددواقعات کوروکنا ہوگارواداری کے فروغ کیلئے ہرفرد تعمیری کرداراداکرے عدم برداشت سمیت متعدد روایات جو اسلامی تعلیمات سے متصادم نہیں انہیں ترک کرنے میں ہی قوم کی عافیت ہے عدم برداشت کسی بھی مہذب اورمتمدن معاشرے کیلئے زہرقاتل ہے، شہری صبروتحمل سے ایک دوسرے کاموقف سن کرمسائل کاپائیدار حل تلاش کریں تعمیری تنقیدکرناجائز ہے مگرایک دوسرے کی حق تلفی ،دل آزاری اور توہین سے گریز کیا جائے۔