کامونکی(نمائندہ خصوصی)کل گوجرانوالہ میں کپتان کا جلسہ تاریخی ہو گاعمران خان نے قوم کو شعوردیدیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا نذیر احمد خاں رانا ساجد علی شوکت ،چودھری عاصم عبداللہ ورک ،سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری احسان ورک چودھری بلال ریاض ورک ،سیٹھ عبدالرب عدنان نے نوائے وقت سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کل گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور گوجرانوالہ پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ہوگا،گوجرانوالہ کے عوام اپنے محبوب قائد کے تاریخ ساز استقبال کیلئے بیتاب ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان کوگوجرانوالہ میں شاندار جلسہ عام پر خوش آمدید کہتے ہیں،اب کپتان نے قوم کو شعوردیدیا ہے اب پاکستانی قوم امریکی غلامی کسی صورت قبول نہیں کرے گی ،انہوں نے کہا کہ عمران خان امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ملکی صورت حال کا واحد حل شفاف اور فوری انتخابات ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایک پر امن جماعت ہے،غیر جمہوری وغیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کی تو پورا ملک جام کر دیں گے۔
عمران خان کوگوجرانوالہ میں شاندار جلسہ کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں: رانا نذیر
May 17, 2022