فن کاروں‘ ادیبوں ، شاعروں کی بھرپور حو صلہ افزائی کی جا رہی ہے:کمشنر گوجرانوالہ

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر گوجرانوالہ ڈویژن کی  نامور علمی ‘ ادبی شخصیات اور فنون لطیفہ کی مختلف اصناف کے نمایاں  فن کاروں‘ ادیبوں اور شاعروں کی بھرپور حو صلہ افزائی اور سر پرستی کی جا رہی ہے اور اس حوالہ سے ان شخصیات کے لئے " اعتراف فن " کے نام سے گوجرانوالہ ڈویژن میں تقریبات کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ۔ انہو ںنے کہاکہ زندہ قومیں اپنی تہذیب و ثقافت‘ علمی اور ادبی شخصیات اور فنون لطیفہ کی ترویج اور حوصلہ ا فز ائی کے لئے تمام وسائل فراہم کرتی ہیں اور ان کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام " اعتراف فن "  پروگرام ایک شاندار روایت کا آغاز ہے جس کو بھرپور طریقہ سے جاری رکھا جائے گا، کمشنر نے ان خیالات اظہار شعر و ادب کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کے حامل معروف شاعر جان کاشمیری کی رہائش گاہ کے باہر " اعتراف فن "  کی تختی نصب کرتے ہو ئے کیا ۔ ڈائر یکٹر آرٹس کونسل غلام عباس‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمسہ گیلانی  اور دیگر افسران بھی اس موقع پر کمشنر کے ہمراہ تھے،  ڈائر یکٹر آرٹس کونسل غلام عباس نے کمشنر کو بتایاکہ جان کاشمیری 52 سال سے شعرو ادب میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور ان کی شاعری کے 22 مجمو عے شائع ہو چکے جبکہ دو کتب زیر طبع ہیں جان کاشمیری نے کہاکہ" اعتراف فن " اعزاز کے لئے وہ کمشنر اور آرٹس کونسل کے ممنون ہیں۔

ای پیپر دی نیشن