پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)گزشتہ دنوں کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کے ہمراہ پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا ۔دورہ کے دوران انہوں نے مختلف سکولوں و دیگر ترقیاتی کا موں پرہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیکر مقامی انتظامیہ کو مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں جس میں پبلک پارک میں مختلف سہولیات فراہم کرنا ،محلہ نجف ٹائون میں نالے کی تعمیر کو فوری طور پر مکمل کرنا کے علاوہ مہنگائی میں خاطر خواہ کمی سے متعلق بھی انتظامیہ کو ہدایات دیں ۔کا موں کی تکمیل کا یہ عالم ہے کہ پبلک پارک میں تاحال کسی قسم کی تبدیلی دیکھنے میں نظر نہیں آ رہی ۔لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر آبشار ،بچوں کے جھولے ،لائٹس کے انتظام سمیت کمشنر کے کسی بھی حکم پر عمل نہیں ہوا ۔شہریو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی بلند باگ دعوے پر مقامی انتظامیہ نے کوئی عمل نہیں کیا اسی کو گڈ گونس کہتے ہیں ۔
پنڈی بھٹیاں:کمشنر کی ہدایت کے باجود پبلک پارک سہولیات سے محروم
May 17, 2022