کرافلپ مورس کا کشف فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک

چی(کامرس رپورٹر) فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ نے ایک غیر منافع بخش مائیکرو فنانس ادارے کشف فاؤنڈیشن کے منصوبے کی حمایت کرنے کے لیے انہیں مالی مدد فراہم کی جہاں اس منصوبے کا مقصد خواتین کو فوڈ کیٹرنگ میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرکے بااختیار بنانا تھا۔ اس پراجیکٹ کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی اور اورنگی میں چار مراکز قائم کیے گئے تھے جنہوں نے 88 خواتین کو تربیت فراہم کی۔ تربیت حاصل کرنے والوں کو حفظان صحت کے معیاری طریقوں کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی پکائی ہوئی اچھی اشیاء کو تیار، پیک اور مارکیٹ میں پیش کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔ پروگرام نے خاص طورپر کلائنٹ سے گفتگو، روابط اور مواصلات کے طریقہ کار اور بزنس مینجمنٹ اور بجٹنگ کی تکنیک جیسے موضوعات پر توجہ دی تاکہ کاروبار چلانے کے حوالے سے بنیادی مہارت کی تربیت فراہم کی جا سکے۔فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ میں کمیونیکیشن کی سربراہ عندلیب عروس احمد نے اس شراکت داری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ ہمارے معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ ہم خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کریں، فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈخواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس شراکت داری کے ذریعے ہم اپنے پراجیکٹ میں شامل خواتین پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہوئے ان کی زندگی کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے۔‘‘کشف فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر روشانے ظفر نے اس اقدام کے حوالے سے فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈکے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ’’ ہم غربت کے خاتمے اور صنفی مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے مقصد کے تحت معاشرے کے پسماندہ طبقے کو فعال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری تنظیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تعاون کیا۔‘‘منصوبے نے خواتین کو مارکیٹ میں روابط کو فروغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا حصہ بننے کے حوالے سے مدد کی فراہمی پر بھی توجہ مرکوز کی گئی تاکہ وہ اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں اور انہیں پائیدار کاروباری منصوبوں کی شکل دینے اور ایک بڑی مارکیٹ تک رسائی میں مدد مل سکے۔ تربیت یافتہ افراد کو ان کے کاروباری منصوبوں کے لیے گرانٹ دی گئی۔ ان میں سے کچھ تربیت یافتہ افراد نے منافع بخش کاروبار قائم کیے ہیں جو انہیں ان کے خاندانوں کی کفالت میں مدد اور معاشرے کا کارآمد فرد بننے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن