پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ قومی ٹیم کے دفاع کے شعبے سے پریشان


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم جو اس وقت عالمی رینکنگ میں 18ویں نمبر پر ہے اس کا سب سے بڑا مسئلہ دفاع کا رہا ہے ،جس  پر کام کرنے کے باوجود اس شعبے میں بہتری نہیں آ ئی۔ اب ایک مرتبہ پھر ایشیا کپ کے لیے روانگی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ دفاع کے شعبے کی وجہ سے پریشان ہے اور ایشیا کپ کی تیاری کے لیے لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں دفاع  پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ دورہ یورپ میں پاکستان ٹیم کے خلاف زیادہ گول ہو ئے ٹیم کے خلاف اتنے گول نہیں ہونے چاہئیں، یہی ہم نے دورہ یورپ سے سیکھا ہے، اپنی غلطیوں پر  قابو پانا ہے اور دفاع کے شعبے کو مضبوط بنانا ہے، دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ہی پریکٹس سیشنز کیے ہیں  اور اس وقت زیادہ توجہ اسی پر ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ میں گول کیپرز پر توجہ دینے کے لیے سابق گول کیپرز کی خدمات حاصل کیں ان میں عمران بٹ بھی شامل تھے۔اس حوالے سے عمران بٹ نے کہا  کہ گول کیپرز کو انٹر نیشنل لیول کے لیے تیار کر رہے ہیں، ایشیا کپ میں بھارت اور جاپان جیسی ٹیموں کے ساتھ بھی مقابلہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...