لاہور ( سپورٹس رپورٹر) نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے، کیمپ کے ابتدائی روز تعارفی سیشن میں کوچز نے لیکچرز دیئے، بیٹنگ کوچ محمد یوسف، بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے کھلاڑیوں کو کیمپ کا مقصد واضح کیا۔سابق کرکٹر مشتاق احمد اور این ایچ پی سی کے کوچ عمر رشید نے بھی تعارفی سیشن میں شرکت کی اور اس موسم میں کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔فخر زمان، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر نے کیمپ کے پہلے سیشن میں شرکت نہیں کی یہ تینوں کھلاڑیوں نے پیر کی شام کو کیمپ جوائن کرلیا جبکہ کپتان بابر اعظم بیرون ملک مصروفیات اور زاہد محمود والدہ کی وفات کے باعث جمعہ کو کیمپ جوائن کریں گے۔کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گے۔