نیوم میگا سٹی منصوبہ سعودی قواعد  کے تابع ہو گا، سعودی حکومت


ریاض (این این آئی)سعودی حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے نیوم میگا سٹی کے اقتصادی امور کے لیے اگرچہ علاحدہ سے قانون سازی کی جائی گی، تاہم اس کے باوجود یہاں سعودی عرب کے قواعد وضوابط لاگو ہوں گے۔نیوم میگا سٹی منصوبہ سعودی قواعد کے تابع ہو گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کی وضاحت نیوم کے شعبہ سیاحت کے سربراہ اینڈریو مک آوے کے عربیئن ٹریول مارکیٹ دبئی میں مقامی پریس کو دیے جانے والے بیان کے بعد سامنے آیا جس میں ان سے یہ بات منسوب کی گئی تھی کہ نیوم میں شراب کی فروخت کا معاملہ خارج از امکان نہیں۔ماضی میں حکام کی طرف سے اس امر کا اشارہ دیا گیا تھا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بسائے جانے والے اس اسٹرٹیجک شہر میں شراب کی فروخت کی اجازت ہو گی۔ گذشتہ برس اکتوبر میں ایک نامعلوم اعلی عہدیدار نے بتایا تھا کہ حساس ایشو سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔نیوم کے رہائشیوں کی درجہ بندی مملکت کے دوسرے علاقوں میں رہنے والوں شہریوں سے مختلف نہیں ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن