شریف (الف) کو اغوا کر کے فیصل آباد لے گیا نعش گڑھا کھود کرچھپا دی، شک پر گرفتار‘ وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی


قصور‘ چونیاں‘ سرگودھا (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) سرگودھا سے دوشیزہ کو اغوا کر کے آشنا نے ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا اور مقتولہ کی نعش چھپا دی۔ پولیس نے شک گزرنے پر آشنا کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر مقتولہ کی نعش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ نکڈر کے سوبھاگہ سے انعم شہزادی کو آشنا شریف نے اغوا کر کے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتلِ کردیا اور نعش گڑھاکھود کر چھپا دی۔ انکشاف ہوا کہ شریف  مغویہ کو گاؤں سے ایک ہفتے قبل فیصل آباد لیکر گیا جہاں اپنے ساتھیوں ناصر اور حبیب کے ہمراہ دوشیزہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش گڑھا کھود کر چھپا دی۔ نواحی علاقہ کوٹ کھبہ خاص کی رہائشی کلثوم بی بی نے اسی علاقہ کے رہائشی محمد اختر سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے رقم واپسی کے لیے اپنے گھر بلا لیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پھلروان کی نواحی آبادی گڑھی کے 16 سالہ (الف) کو تین ملزمان شاہ زیب، حمزہ اور اسامہ ورغلا کر گھر سے لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی اور موبائل پر ویڈیو بنا کر دھمکی دی اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو عام کردیں گے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فیصل آباد میں زیادتی کے بعد سرگودھا کی رہائشی لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقیی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن