کلیکٹر کی جانب سے پابندی کے بعدبیف بریانی  فیسٹول ہی منسوخ کردیا،رپورٹ 


چنئی(این این آئی) بھارتی ریاست تمل ناڈو میں کلیکٹر نے بریانی فیسٹیول میں بیف بریانی پیش کرنے پر پابندی عائد کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع ترو پت تھو ر میں منعقد ہونے والے بریانی فیسٹول میں کلیکٹر نے بیف بریانی  پیش کرنے پر پابندی لگادی جس کے بعد فیسٹول ہی منسوخ کردیا گیا ۔ترو پت تھو ر کی ضلعی انتظامیہ نے سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے 13 سے 15 جون تک فیسٹول کا انعقاد کیا تھا جس میں 20 الگ الگ طرح کی بریانی کی ڈش پیش کیے جانے کا منصوبہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن