راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)مختلف اداروں کی نمائندہ تنظیموں اور مزدور راہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تمام عارضی ملازمین ؍ ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز کو فوری طور پرمستقل کیا جائے ورنہ تمام اداروں کی تنظیمیںبلدیہ ملازمین کی احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں گی اس امر کا اعلان گذشتہ روز میونسپل لیبر یونین (سی بی اے) کے سرپرست اعلیٰ اور پیپلز لیبر بیورو راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ عبدالمجید کی صدارت میں منعقدہ ملحقہ مزدور تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صوبائی صدر سید نذر حسین شاہ تھے۔
عارضی ، ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز کو فوری طور پرمستقل کیا جائے، راجہ عبدالمجید
May 17, 2022