عشرہِ صادقِ آلِ محمدؐ کا آغازآج سے ہو گا، مجالس عزا ، تا بوت کے جلوس برآمد کیے جائیں گے

May 17, 2022



راولپنڈی (جنرل رپورٹر)  اما م حضرت جعفر ابن محمد علیہ السلام کی شہادت حسرت آیات کے سلسلے میں قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق منگل کو15تا25شوال عشرہِ صادقِ آلِ محمدؐ کا آغاز ہوگا۔اس موقع پر امامبارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس عزا ہونگی اور تابوت کے جلوس برآمد کیے جائیں گے۔ علامہ گفتار حسین صادقی مرحوم کی قائم کردہ جلوس تابوت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مرکزی جامع مسجد جعفریہ آئی نائن سے منگل کو شام پانچ بجے برآمد ہوگا ۔قبل ازیں 1بجے دن مجلس عزا شروع ہوجائیگی جس سے علامہ بشارت حسین امامی ،علامہ حسین مقدسی ، علامہ سید قمرحیدرزیدی اوردیگر نامور علمائے کرام ،ذاکرین اور دانشور خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں