مسلمان باہمی رنجشیںبھلا کرایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں، اظہار بخاری 

May 17, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) امن کے  عالمی دن کے موقع پر سفیر امن چیرمین امن کمیٹی مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ امن منانے نہیں ، اپنانے سے آئے گا ، جدید ٹیکنالوجی کی طاقت کا حامل امریکہ امن کی طاقت سے محروم ہے ،دنیا امن دیکھنا چاہتی ہے تو پاکستان کا دورہ کرے ،یہاں تمام مذاھب کو جتنی مذہبی آزادی ، امن و امان  کے ساتھ رہتے ہیں ، امن کی دھجیاں بکھیرنے والوں کو امن کا عالمی دن منانے کا کوئی حق نہیں ،امریکہ ،اسرائیل،انڈیا امن کے سب سے بڑے دشمن ہیں ،اظہار بخاری نے کہااسلام کے چار دشمن امریکہ ،انڈیا ، اسرائیل،روس جن کے مذاھب الگ ہیں،لیکن مسلمانوں کو ختم کرنے کیلئے آپس میں ایکا کر رکھا ہے ، تو پھرچار مسالک متحد ہوکر اسلام کا پرچم کیوں نہیں بلند کر سکتے ،علماء دین امن و امان کی آمین ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے ، کہ پاکستان میں امن و امان کی رفتار سست کیوں ہے ۔ تو اس میں محب وطن ، دماغو ں کا ،ذھانت کا قصور نہیں ، بلکہ حقیقت یہ ہے ،کہ ملوکیت و فرسودہ نظام اورغیرو ں کی غلامی نے ذہنو ں پر اپنی غلامی کا تسلط جما رکھا ہے ،قومی وجود جب خطرے میں ہو توسب پر بلا تمیز یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،کہ قومی سلامتی کے لیے متحد ہو جائیں ۔ وطن دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے ،کہ باہمی رنجشوں کو فراموش کر کے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں ۔

مزیدخبریں