اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لاپرواہی سے گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا جبکہ رواں سال کے دوران بھی 34,428 ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے تھے اس سلسلے میں خصوصی اسکوڈ بھی تشکیل دیے گئے ہیں جو اپنے اپنے زون میں لاپرواہی گاڑی /موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں، قائم مقام ایس پی ٹریفک نے تمام زونز انچارج کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے لاپرواہ ڈرائیورز اپنے اور دوسرے شہریوں کے لیے حادثات کا باعث بنتے ہیں ان کے خلاف ہر صورت قانونی کاروائی کی جائے۔