سٹیزن فسلٹیشن سینٹر میں آنے والے شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں


اسلام آباد(وقائع نگار)کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے پیر کے روز سی ڈی اے سٹیزن فسلٹیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بورڈ ممبران سمیت متعلقہ شعبوں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کو کہا کہ سیٹزن فسلٹیشن سینٹر میں آنے والے شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس ضمن میں انہوں نے انتظار گاہ کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ ویٹنگ ایریا میں پنکھے، بیٹھنے کے لئے مناسب انتظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے سائلین کی درخواستوں کو جلد نمٹانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔مزیدبرآں چیئرمین سی ڈی اے نے سیٹزن فسلٹیشن سینٹر کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے مزید ہدایت کیں کہ عمارت میں آگ بھجانے والے آلات کی تنصیب اور جدید حفاظتی اقدامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سیٹزن فسلٹیشن سینٹر کے قیام کا مقصد شہریوں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے مہیا کرنا ہے۔ اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ شہریوں کو اعلی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساھت قمیتی وقت کے ضیاع سے بھی بچایا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن