کراچی (نیوز رپورٹر) رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرمقصود علی انصاری کے مطابق جامعہ کراچی میں قائم تمام طعام گاہیں اس بات کی پابند ہوں گی کہ وہ طعام گاہوں کے حدود میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق طلباوطالبات کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کریں ۔واجبات کی عدم ادائیگی اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ قواعد وضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے والی طعام گاہوںکو فی الفور بند کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں طے پایا تھا کہ سینٹرل کیفے ٹیریا تین اقساط میں واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے جس کے تحت جامعہ کراچی میں قائم مرکزی طعام گاہ (سینٹرل کیفے ٹیریا) نے واجبات ادائیگی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے 15 لاکھ روپے کا چیک جامعہ کراچی کے اکائونٹ میں جمع کرادیاہے ۔
قواعدپر عمل نہ کرنیوالی تمام کینٹین بند کردی جائیں گی‘ڈاکٹر مقصود انصاری
May 17, 2022