مضر صحت شربت فروشوں کی بھرمار‘  بیماریاں بانٹنے لگے‘ نوائے وقت  سروے

May 17, 2022


ملتان (نیوز رپورٹر)شہر بھر میں مضر صحت شربت فروشوں کی بھرمار، مصنوعی شکر، فوڈکلر، اور مضر صحت اجزاء  سے تیار کردہ مشروبات گیسٹرو کا باعث بننے لگے۔ پہلوانی شربت املی آلو بخارا اور فالسے کے غیر معیاری شربت عوام میں بیماریاں بانٹنے لگے۔ صفائی ستھرائی کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے ان کے برتن ہیپاٹائٹس کا سبب بننے لگے۔  اس حوالے سے نوائے وقت کی جانب سے  خصوصی سروے کیا گیا۔ سروے کے دوران  شہریوں زاہد پہلوان ، فاروق خان،  مقبول احمد ، عمیر اکرم کا کہنا تھا کہ اتنی شدید گرمی میں  شربت  اور سستے داموں مل جاتا ہے۔  شربت فروشوں  نے دعوی کیا کہ وہ  صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ شربت میں موجود تمام اجزاء  خالص ہوتے ہیں ماہر امراض معدہ و جگر ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر  نے کہا کہ شہری گرمی میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔

مزیدخبریں