ملتان ( نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ نے شدید گرمی کی حالیہ لہر کے پیش نظر منفرد اقدام اٹھایا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اخلاق احمد کی ہدایت پر دوپہر کے اوقات میں شاہراہوں پر چھڑکاؤ کا آغاز کردیا گیا ہے گزشتہ روز ریسکیو 1122 کی جانب سے مرکزی چوکوں پر کولنگ کیلئے سپرے کیا گیا۔چوک گھنٹہ گھر سمیت مختلف مقامات پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے ٹریفک روٹس پر کولڈ واٹر شاور کیا۔