ملتان(نمائندہ نوائے وقت)شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی پی ایچ ڈی سکالر عنبرین علی شیخ نے پی ایچ ڈی مقالہ پر وفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کی سرپرستی میں مکمل کیا اور اس مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع کیا۔مجلسی دفاع میں بیرونی ممتحن کے فرائض ڈاکٹر حافظ افتخار احمد چیئرمن شعبہ علوم اسلامیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو ر نے سرانجام دئیے ۔ اس موقعہ چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار ، ڈاکٹر امجد ، ڈاکٹر حامد علی اعوان ، منزہ حیات ، ڈاکٹر فریدہ یوسف ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر عصمت بتول کے علاوہ بڑی تعداد میں سکالرز نے شرکت کی۔