اسلام آباد (نامہ نگار)نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈکا بعد ازٹیکس منافع جاری مالی سال میں 1042 فیصد بڑھ گیا۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران نیٹ سول کو 877 ملین روپے خالص آمدن ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ کیلئے کمپنی کو 77 ملین روپے خالص آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران نیٹ سول ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 800 ملین روپے یعنی 1042 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.86 روپے کے مقابلہ میں 9.076 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ کمپنی کے خالص ریونیو میں 26 فیصد اضافہ جبکہ متفرق اخراجات میں 46 فیصد اور مالیاتی اخراجات میں 4 فیصد کمی کے نتیجہ میں نیٹ سول کی بعد از ٹیکس آمدنی کے اضافہ میں مدد ملی ہے۔
نیٹ سول ٹیکنالوجیز :کمپنی کا منافع 1042 فیصد بڑھ گیا
May 17, 2022