اسلام آباد(نامہ نگار)جے اے ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈکو گزشتہ مالی سال 2021 ء میں 7.1471 روپے فی حصص منافع حاصل ہوا تھا۔ گزشتہ چھ مالی سالوں میں کمپنی کی یہ سب سے زیادہ فی حصص آمدن رہی ہے۔ اس دوران جے اے ٹی ایم کو سب سے زیادہ 3.37 روپے فی حصص خسارہ کا سامنا 2016 ء میں کرنا پڑا تھا۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چھ مالی سالوں میں جے اے ٹی ایم کی ای پی ایس میں اتار چڑھا کا تسلسل رہا ہے۔ 2016 ء کے دوران کمپنی کو 3.37 روپے فی حصص خسارہ ہوا تھا جو مالی سال 2016 تا 2021 کے دوران سب سے زیادہ فی حصص خسارہ رہا ہے۔ 2017 ء میں جے اے ٹیکسٹائل کو 0.20 روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی جو 2018 ء کے دوران 2.456 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔
جے اے ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کو گزشتہ مالی سال میں 7.1471 روپے فی حصص منافع حاصل ہوا
May 17, 2022