ایل پی جی کی غیرقانونی فروخت : 14 مقدمات درج ، دکاندارگرفتار 

May 17, 2022


 لاہور( این این ائی) اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت پر کارروائی کرتے ہوئے14 مقدمات درج کر کے دکانداروں کو گرفتارکر لیا ۔ شیراکوٹ پولیس نے غیرقانونی ایل پی جی فروخت کرنے پر04 ،ساندہ،سمن آباد پولیس نے 03,03 ،ملت پارک،وحدت کالونی اورمسلم ٹائون میں بھی غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنے پر مقدمات درج کئے ۔ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کھلی ایل پی جی فروخت کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ،اس سے بہت سے جان لیوا حادثات رونما ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں