حکومت اسلامیات میں قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر اور سیرت النبی پڑھائے‘ محمد شفیق اللہ


ملتان (سماجی رپورٹر  ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ موجودہ نصاب تعلیم سے اسلامیات میں سے سیرت النبی اور ناظرہ قرآن پاک کا نکال دینا انتہاء تکلیف دہ اور قابل تشویش عمل ہے. موجودہ حکومت اسلامیات میں مکمل قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر اور سیرت النبی پڑھائیں. جس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ پرامن اور اطمینان کن ہوجائے گا. ملک میں مہنگا ئیء کا جن بے قابو ہے. غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے. حکمران ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ملککی خوشحالی کیلئے کوشیشیں کریں۔

ای پیپر دی نیشن