جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) 20 مئی کو ملتان میں تحریک انصاف کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا، امپورٹڈ حکومت عمران خان کی عوامی مقبولیت پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر تحریک انصاف کے قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے،ملتان جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ٹھٹھہ صادق آباد کے نوجوان رہنما مہر صفدر ڈھلوں نے کیا، انہوں نے کہاکہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کو عوام یکسر مسترد کر چکی ہے۔