اسلام آباد (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے ریلوے ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر اب تک 17ارب 17کروڑ روپے کے فنڈزجاری کیے ہیں۔حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 30 ارب روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔دوسری طرف سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 97کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کیے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 5ارب روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔