ملتان(نمائندہ نوائے وقت)ہائرایجوکیشن پنجاب نے میٹرک بورڈ کے 2 پیپرز امتحان سے قبل آوٹ ہونے پر منسوخ کردیئے۔ ہائرایجوکیشن پنجاب نے راولپنڈی میٹرک بورڈ کے 2 پیپرز منسوخ کردیئے ہائیرایجوکیشن پنجاب نے پیپرز منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ریاضی پارٹ ون اور ٹو کے پیپرز امتحان سے قبل اوٹ ہونے پر منسوخ کئے گئے ، دونوں پیپرز واٹس اپ سے امتحان شروع ہونے سے قبل امیدواروں تک پہنچ گئے تھے۔ایچ ڈی حکام کا کہنا ہ کہ دونوں پیپرز دوبارہ لئے جائیں گے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔