گلاب  والہ، روہیلانوالی آلودہ پانی سے گیسٹرو ہیپاٹائٹس اور گردوں کے امراض پھوٹ پڑے 

May 17, 2022


 گلاب والہ(نامہ نگار)گلاب  والہ، روہیلانوالی آلودہ پانی کے باعث روہیلانوالی اور گر دو نواح میں گیسٹرو،ہیپاٹائٹس اور گردوں کے امراض پھوٹ پڑے۔روہیلانوالی چانڈیہ روڈ کا واحد اکلوتا واٹر پلانٹ عرصہ چار سال سے بند ہے جبکہ زیر زمین پانی انتہائی آلودہ ہے جس کے مسلسل استعمال سے روہیلانوالی اور گر دو نواح میں گیسٹرو کی وباء  پھیل چکی ہے روزانہ کی بنیاد پر بیسیوں مریض گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں اسی طرح دیگر موذی امراض جن میں کالا یرقان سے سینکڑوں شہری مبتلا ہو چکے ہیں۔شہریوں میں الطاف سلیم، ندیم عبداللہ، عابدچوغطہ، ارباب خان بھٹی، میاں ریاض ،ملک شفیق، ڈاکٹر مجاہد حسین، رانا عامر ،ملک عبدالکریم، انصر مگسی، رانا راجو، رانا خضر، رانا شفقت حسین سابق سٹی چیئرمین، صدر انجمن تاجران سلیم پہلوان، رانا عمر فاروق، جعفر منظور بھٹی، اشفاق مگسی، اشفاق  شامل ہیں

مزیدخبریں