لودھراں (خبر نگار )انتظامیہ کی سنگین غفلت ،پتنگ بازی نے ایک اور معصوم کی جان لے لی تفصیل کے مطابق محنت کش محمد اکرم کا بیٹا اسد گھر کی چھت پر پتنگ پکڑتے ہوئے نیچے گر گیاجسے شدید زخمی ہوگیا بچے کو شدید زخمی حالت میں لایا گیا تو ایمبولینس کو آنے میں پندرہ منٹ لگے جب بچے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تو بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ناہل ڈاکٹروں نے بچے کے ناک منہ سے آنے والا خون تک صاف نہ کیا اور نعش ورثا کے حوالے کر دی محلہ دھوبیوں والا محلہ قبرستان پرانے شہر میں پتنگ بازو ںنے گھروں میں چوری چھپے پتنگوں کی فروخت شروع کر دی انتظامیہ اور خفیہ والے پتنگوں کی فروخت سے بے خبر ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔