ملتان (سماجی رپورٹر ) اولیائے کرام کے مزارات رشد وہدایت کے مراکز اور امن آشتی کے مینار ہیں یہاں سے محبت واخوت کے چشمے پھوٹ رہے ہیں علامہ پیر حامد الدین شاہ اپنے دور کے عظیم محدث مفسر فقہیہ خطیب اور ولی کامل تھے پوری زندگی اسلام کی تبلیغ اور خدمت دین کیلئے وقف رکھی سینکڑوں کو مبلغ اور بے شمار لوگوں کو مسلمان کیا قیام پاکستان کیلئے اہم اور بھرپور کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار آستانہ حامدیہ مہریہ کے سجادہ نشین علامہ صاحبزادہ پیر حفیظ اللہ شاہ مہروی، تحریک بحالی امن فی العالم پاکستان کے چیئرمین اور خاندان گیلانیہ کے سربراہ مخدوم غلام یزدانی گیلانی ،سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی اور درگاہ حضرت حافظ جمال اللہ چشتی ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شہباز حسین جمالی نے گذشتہ شب علامہ پیر گل محمد شاہ کے 61ویں سالانہ عرس کے پہلے روز غسل اور چادر پوشی کی تقریب میں قریشیاں شریف جلالپور پیروالہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا سجادہ نشین علامہ صاحبزادہ پیر حفیظ اللہ شاہ مہروی نے صدارت کی جبکہ ممتاز قاری حق نواز سعیدی نے تلاوت معروف نعت خوانان مجاہد نواز چشتی ،محمد نسیم سلطانی نے ہدیہ نعت پیش کیا صاحبزادہ محمد راشد حفیظ اللہ شاہ،انجینئر صاحبزادہ محمد طیب حفیظ شاہ،صوفی محمد سجاد علی حامدی، نواب تابش خان خاکوانی،صاحبزادہ محمد ارسلان جمالی،محمداشرف قریشی،مولانا نعیم شاہ مہروی اور سینکڑوں عقیدت مندوں اور زائرین نے شرکت کی آخر میں ملکی سالمیت اور قیام امن کیلئے دعا کرائی گئی۔
کوٹ ادو( خبر نگار )زرعی ترقیاتی بینک کوٹ ادو کے سابق منیجر ملک عابدحسین، ہاکی کے معروف سابق پلئیرملک ساجد حسین ،ملک زاہد حسین، ملک راشد حسین،تحصیل بار کوٹ ادو کی ممبر زیبا تبسم ایڈووکیٹ کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ساڑھے 6بجے ممتازپارک کوٹ ادو میں ادا کی گئی۔
جس میں کوٹ ادو کی سیاسی سماجی دینی و شہری حلقوں سمیت وکلائ ڈاکٹرز تاجر صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پیر حامد الدین عظیم محدث مفسر فقہیہ خطیب اور ولی کامل تھے:حفیظ اللہ مہروی
May 17, 2022