بند بو سن (خبر نگار ) گورنمنٹ ہائی سکول جال والا کی سپرنٹنڈنٹ جلاد بن گئی ، طالبات کا پیپر وقت سے پہلے چھین لیا ، تشدد کا نشانہ بنایا تفصیل کے مطابق سنٹر میں سیکنڈ ٹائم کیمسٹری کے پیپر میں طالبات کو 10 منٹ پیپر لیٹ دیا۔ دوران پیپر طالبہ (م) کو سامنے دیکھنے پر پیپر چھین لیا اور شدید ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جس پر طالبہ بے ہوش ہو گئی۔ طالبہ کی بے ہوشی کے دوران بھی سپرنٹنڈنٹ دیگر طالبات کو ڈانٹتی رہی اور بے ہوش ہونے والی طالبہ کی کوئی خبر نہ لی۔ دیگر طالبات نے بے ہوش ہونے والی طالبہ کو سنبھالا اور پانی پلایا۔ اس کے بعد بھی سنگدل سپرنٹنڈنٹ طالبہ کو دھمکاتی رہی اور اگلے پیپرز میں بھی سنگین نتائج کیلیے تیار رہنے کی بڑھکیں مارتی رہی۔ سپرنٹنڈنٹ ثوبیہ کے انتقام کی آگ یہاں پر بھی ختم نہ ہوئی بلکہ اس نے بے ہوش ہونے والی طالبہ سے 10 منٹ قبل پیپر بھی چھین کر طالبہ کا مستقبل تاریک کر دیا۔ طالبہ کے والدین نے متعلقہ حکام سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹر میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔