جامعہ زکریا کی طلبا تنظیموں میں   تصادم  ،آئوٹ سائیڈر بھی گھس آئے 

May 17, 2022


 ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میںطلبا تنظیموں میں فائرنگ، آوٹ سائیڈر پھر گھس آئے ، خوف وہراس پھیل گیا، انتظامیہ نے پولیس تعیناتی کا فیصلہ کرلیا تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی ایک بار پھر فائرنگ سے گونج اٹھی، آوٹ سائیڈر اور جرائم میں ملوث سزا یافتہ طلبا نے کیمپس کے ماحول کو خوف سے بھردیا گزشت روز فائنل کے امتحانات شروع ہوئے تو تمام طلبا حاضر تھے ۔ ایگری کالج میں ایم ایس ایف کا آوٹ سائیڈر وقاص ہراج  اپنے ساتھیوں آیا اور پی ایس ایف کے طلبا پر تشدد شروع کردیا اور ایگرانوی ڈیپارٹمنٹ میں فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پی ایس ایف کے کارکنوں نے بھی فائرنگ کردی، جس کے بعد ایم ایس ایف والے موقع سے فرار ہوگئے۔ پی ایس ایف والوں نے گیٹ بند کردئے اور ٹریفک بلا ک کردی سکیورٹی حکام موقع پر پہنچے اور فائر کے خالی خول قبضے میں لے لیے اور پولیس طلب کرلی۔ ایم ایس ایف کے طر ف سے وقاص ہراج، مہرحسن عرف بابا جانی، ملک علی معین، حسنین فلک، اسد لانگ ، عقیل ہانسلہ، ملک اسد بوہنہ ، عاصم ملک، عارف بھٹی، رانارضوان چودھری مہر اولکھ  اور 10 معلوم افراد ، جبکہ پی ایس ایف کے طرف سے ابرار گل سلیمان پٹھان، فیصل ڈھلوں، عثمان بندیشہ ، دلاور وڑائچ، ازوار الماس، ثناا للہ ، حنظلہ بھٹہ ذیشان گھلوں اور دیگر 10 افراد کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی گئی ہے ، دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں مستقل پولیس تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے ، سٹی پولیس آفیسر کو مراسلہ ارسال کیاگیا ہے کہ یونیورسٹی میں اس وقت سالانہ پرچے جاری ہیں اس لئے 30 مئی تک پرچوں کے دروان امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مستقل پولیس تعینات کی جائے  تاکے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

مزیدخبریں