ملتان (سپیشل رپورٹر)سیشن کورٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالرحمنکو اقبالی بیان پر 15 ماہ پروبیشن پر رہنے اور 9 ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ اس سزا سے ملزم کو سدھرنے کا نادر موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ جیل میں پیشہ ورانہ ملزمان کے ساتھ رہنے کی بجائے اپنی زندگی کو معمول پر لائے اور آئندہ ایسے جرم سے باز رہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اللہ رکھاکی ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔جبکہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 27 مئی تک ملزم نادر علی کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔